21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:49
عطاء اللہ کی چودہ سال بعد الحمراء ہال میں پرفارمنس
اے آر وائی - مقبول لوک گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی نے چودہ سال بعد الحمراء آرٹس کونسل لاہورمیں لوک گائیکی کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔ لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے الحمراء ہال میں ملک کے مقبول لوک گائیک عطااللہ عیسی خیلوی کے ساتھ شام موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
عطااللہ عیسی خیلوی کے ساتھ منائی جانے والی شام موسیقی میں لوک گیتوں کی تانیں تسکین کا باعث بنتی رہیں۔ اس خوبصورت شام موسیقی میں عطااللہ عیسی خیلوی نے اپنے مقبول عام گیت سنائے۔
انہوں نے الحمراء ہال میں چودہ سال بعد پرفارم کیا ہے اوراتنے ہی سالوں بعد ہی زندہ دلان لاہور نے انہیں جس محبت سے نوازا ہے وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس موقع پر عطااللہ عیسی خیلوی کے جواں سالہ بیٹے سانول نے بھی اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کیا۔