تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:24

ڈان ٹو کے ڈائیلاگزآن لائن جاری ،مداحوں میں جوش وخروش بڑھ گیا

اے آر وائی - ہدایتکار فرحان اختر کی بلاک باسٹر فلم ”ڈان“ کے سیکوئل” ڈان ٹو“ کی نمائش میں کم و بیش ایک مہینہ باقی ہے تاہم اس کے بے چین مداحوں کے لئے وقتاً فوقتاً ”ڈان“ کے ڈائیلاگز آن لائن جاری کئے جارہے ہیں۔



فلم کے پروڈکشن ہاؤس ایکسل انٹرٹیمنٹ کے آن لائن چینل کے تحت ”ڈان ٹو“ میں ڈان کا مرکزی کردار نبھانے والے شاہ رخ خان کا ایک نیا ڈائیلاگ جاری کردیا گیا ہے ۔ اس نئے ڈائیلاگ میں ڈان کا کہنا ہے کہ مجھے اندھیرا پسند ہے تمہارے آنے والے کل کی یاد دلاتا ہے ۔



شاہ رخ خان ، پریانکا چوپڑا ، لارادتہ ، بومن ایرانی کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلم ”ڈان ٹو“ 23 دسمبر کو ٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.