تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:33

انڈسٹری میں واپسی کیلئےمناسب رول کا انتظار کررہا ہوں،امیتابھ

اے آر وائی - بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ فلموں سے بریک کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں کوئی مناسب رول آفر نہیں کیا جارہا ۔ حال ہی میں اپنی پوتی کی پیدائش کے سبب مصروف رہنے والے بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ اب فلموں کی تلاش میں ہیں لیکن انہیں کوئی اچھا رول آفر ہی نہیں کیا جارہا۔



بگ بی کا کہنا ہے کہ وہ بے روزگاری سے بیزار آگئے ہیں اور فلم سیٹس مس کرنے لگے ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ انہیں جلد کوئی اچھی فلم آفر کی جائے گی اور وہ ایک بار پھر کام میں لگ جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.