6 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:21
انجیلینا جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا پریمیئر
اے آر وائی - ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے اب ہدایت کاری اور اسکرپٹ نگاری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کارہ اور مصنفہ کی حیثیت سے بنائی گئی پہلی فلم’’ ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی ‘‘کے رنگارنگ پریمیئر میں شرکت کی۔
نیویارک میں ہونے والے پریمیئر میں انجیلینا جولی کے بوائے فرینڈ بریڈ پٹ سمیت فلم میں شامل دیگر اداکار بھی شریک تھے۔ بوسنیا کی جنگ کے پس منظر میں بننے والی اس فلم کے بارے میں انجیلنا جولی نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کی حقیقی زندگی کو بڑی اسکرین پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ جو ایک مشکل کام تھا۔
انہوں نے کہا کہ فلم دیکھ کر لوگوں کو بوسنیا کے جنگی حالات کا علم ہو گا۔اور پتہ چلے گا کہ حالات جنگ میں لوگ کس طرح زندگی بسر کرتے ہیں۔ فلم امریکا بھر میں تئیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔