8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:59
بیونس آئرس، نامور راک سنگر کی تصاویر کی نمائش
اے آر وائی - ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہوئی دنیا کے نامور راک سنگرز کی تصاویر کی نمائش ، دیکھنے آنے والے شائقین نے انہیں نوادرات کا درجہ دے دیا۔ فوٹو گرافر بوب گروئن کے کیمرے میں محفوظ ہونے والی تصاویر کی نمائش بیونس آئرس میں ہوئی تو اس کی دھوم مچ گئی۔
راک سنگرز جان لینن سے لے کر ایجی پوپ تک ، راک میوزک تک چار دہائیاں راج کرنے والے تمام گلوکاروں کی تصاویر آرٹ گیلری کی دیواروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ بوب گروئن کا کہنا تھا کہ انھوں نےکبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ راک فوٹو گرافر بن جائیں گے۔ اس تصویری نمائش میں جان لینن کی ذاتی زندگی پر مشتمل تصاویر بھی رکھی گئی ہیں جبکہ نائک جیگر اور ، اونو سون بھی پیانو پر نظر آرہے ہیں۔یہ تصویری نمائش انیس دسمبر تک جاری رہے گی۔