تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:23

دل کے سکون کیلئے امیتابھ قرآن پڑھنے لگے

اے آر وائی - بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن دل کے سکون اوراچھائی کی تلاش میں قرآن پاک پڑھنے لگے۔ پوری دنیا کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن کا دل خود بے چین ہے۔انہیں سکون دل اور حالات پُرامن رکھنے کے لئے کسی نے مشورہ دیا کہ قرآن پاک پڑھیں۔اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جب امیتابھ بچن نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا تو حیرت انگیز طور پر انہیں قرارآیا۔



بگ بی نے سوشل نیٹ ورکنگ ویبسائیٹ ٹوئیٹر پر قرآن پاک کی اسپیلنگ ٹھیک کی اورآیتوں کا ترجمہ بھی لکھا کہ جو قسمت میں ہوتا ہے مل کر رہتاہے۔ ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے قرآن پاک پڑھناایک اچھا نسخہ ہے۔اس لئے اس پر عمل پیراہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.