تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:8

کرینہ کپور، عمران خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

اے آر وائی - کرینہ کپور مختلف فلموں میں سلمان خان، عامر خان، سیف علی خان کے ساتھ رومانس کرچکی ہیں بیبو کے مداح اب انہیں ایک اور خان کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ راون اور دبنگ کے بعد ایک اور ہٹ فلم دینے کیلئے بے تاب بےبو یعنی کرینہ کپور کی نئی فلم ایک میں اور ایک تو کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے جس میں ان کے ہپیرو ہوں گے عمران خان۔



فلم کی شوٹنگ کا کچھ حصہ امریکا میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں عمران خان اوربے بو چھیڑ چھاڑ اور نوک جھونک کرتے دکھیں گے۔ فلم میں کرینہ کافی چل دکھائی دی ہیں ایک انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس خان کے ساتھ زیادہ کام کرنے کو پسند کرتی ہیں تو انہوں نے کہا بیشک صرف اور صرف سیف علی خان کے ساتھ۔ یہ کہتے کہتے ان کا چہرہ سرخ ہوگیا تھا۔ یہ چہرہ کسی ڈر سے نہیں بلکہ شرم سے لال ہوگیا تھا۔



یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ سیفو ان کے اصل ہیرو ہیں زندگی میں، ان دونوں کے درمیان عرصے سے جاری افیئر زبان زد عام ہے اور دو ہزار بارہ میں سنتے ہیں کہ افیئر شادی میں بدل جائے گا۔ بےبو کی اگلی فلم فروری دو ہزار بارہ میں ریلیز ہورہی ہے۔ جس کا نام ہے ایجنٹ ونود اگر یہ فلم ہٹ ہوگئی تو دونوں کی شادی بھی جلد ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.