تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:42

ڈان کون ،نقاب کے پیچھے شاہ رخ کے بجائے ریتھک روشن

اے آر وائی - کنگ خان کی فلم ڈان ٹو کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے، لیکن اندر کی بات یہ ہے کہ ڈان ٹو میں، نقاب کے پیچھے جو چہرہ چھپا ہے وہ شاہ رخ کا نہیں بلکہ ریتھک روشن کا ہے۔



ڈان ٹو اور شاہ رخ، ایک ہی سکے کے دو رخ نہیں رہے ۔ کنگ خان کے نام سے منسوب، اور خبروں میں ان رہنے والی فلم ڈان ٹو ،کے بارے میں یہ خبر، فلمی دنیا کی بڑی بریکنگ نیوز ثابت ہورہی ہے ۔



یہ انکشاف سب کو حیران کر گیا کہ فلم ڈان ٹو میں اصل ڈان، شاہ رخ خان نہیں بلکہ ریتھک روشن ہوں گے، جو فلم کے اینڈمیں اس وقت جلوہ گر ہوں گے جب وہ چہرے سے نقاب اتاریں گے ۔ یہ راز کھلنے کے بعد فلمی شائقین حیران پریشان ہیں کہ آخر ڈان ہیں کون جس نے بنادیا ہے پولیس کے ساتھ فلمی شائقین کو بھی گھن چکر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.