تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:19

پانچ سال بعد اداکارہ میرا کی بالی ووڈ میں واپسی

اے آر وائی - اداکارہ میرا نے پاکستانی سنیماؤں میں اپنے ہوشربا جلوے دکھانے کے بعد دوبارہ بھارت کا رخ کر لیا ہے۔ میرا کی بالی وڈ مین واپسی پانچ سال بعد ہو ئی ہے۔ کیا میرا وینا کی طرح کوئی گل کھلائیں گی ۔



گالیاں کھا کے بھی بے مزانہ ہوے۔ یہ مثال لالی ووڈکوئنز پر خوب صادق آتی ہے۔ جو ہر بار ٹھکرائے جانے کے باوجود بالی ووڈکی طرف دوڑی چلی جاتی ہیں۔ اب میرا نے پانچ گھنٹوں میں پانچ کروڑ روپے کا دیکھا ہے ایک خواب۔ تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم پانچ گھنٹوں میں پانچ کروڑمیں میرا کاسٹ ہوگئی ہیں۔



وینا ملک کے بعد میراکو بھی دور کے ڈھول سہناے لگ رہے ہیں۔ لیکن انہیں تھپڑ یاد نہیں وہ بھی مہیش بھٹ کا۔ وہ روتی دھوتی بھارت نہ جانے کا عزم کربیٹھی تھیں،مگر فلم کی آفر ہوئی تو بے عزتی بھول گئیں۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا حال سب کے سامنے ہے۔ پھر یہ اداکارائیں بالی وڈ نہ جائیں توکیا کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.