تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

عامر خان کے بیٹے کا نام مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر

اے آر وائی - مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنے نومولود بیٹے کا نام مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر ’’آزاد‘‘ رکھ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد سے ان کی خاندانی رشتے داری ہے۔ آزاد کا مطلب آزادی ہے ۔ خاندان بھرکو مولانا آزاد پر فخر ہے ۔ بیٹے کا پورا نام’’آزاد راؤ خان‘‘ ہو گا۔



مسٹر پرفیکٹ نے بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں یکم دسمبر کو آئی وی ایف سرجری کے ذریعے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔ عامر کے ان کی پہلی بیوی سے دو بچے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.