10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:18
اداکارہ جنیفرآنسٹن ،دنیا میں ہر دور کی پرکشش ترین خاتون قرار
اے آر وائی - شرارتی اور من موہنی صورت والی ہالی ووڈاداکارہ جنیفر آنسٹن نے ماضی اور موجودہ دور کی خوبصورت خواتین کو پیچھے چھوڑدیا, انہیں دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا اعزازحاصل ہوگیاہے۔
دلکش نقوش، شرارت اور آنکھوں میں چمک لئے بیالیس سالہ امریکی اداکارہ جنیفر آنسٹن نےا پنے انداز اور لباس سے ایک ایسا اعزازحاصل کرلیاہےجس کا حصول ہرزمانے میں خواتین کا خواب رہا۔ جنیفر آنسٹن کو دنیامیں ہرزمانے کی سب سے پرکشش خاتون قراردیا گیاہے۔ایک امریکی سروے میں جنیفر آنسٹن نے ماضی اور موجودہ دورکی خوبصورت ترین خواتین کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ان کو یہ اعزاز ان کے حسن سلوک اور اداکاری کی وجہ سے دیاگیا۔
سو خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ماضی کی معروف ترین اداکارہ راکیل ویلچ رہیں، جبکہ تیسرا نمبر مارلن منرو کے نام رہا۔چوتھے نمبر پر ہیں گلوکارہ برٹنی اسپیئرزاورپانچواں نمبر معروف پوپ سنگر و اداکارہ میڈونا نے اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں ایکشن وومن انجلینا جولی دسویں پر براجمان ہیں۔جبکہ اس فہرست میں بالی ووڈ دور دور نظر نہیں آتا البتہ سابقہ حسینہ عالم ایشوریہ رائے کا پسندیدگی کے اعتبار سے چوالیسواں نمبر قرار پایا۔