12 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:44
نوبل انعام جیتنے والی خواتین کےاعزازمیں میوزک کنسرٹ
اے آر وائی - نوبل انعام جیتنےوالوں کےاعزازمیں ناروے کےدارالحکومت اوسلومیں میوزک کنسرٹ کاانعقادکیاگیا۔اداکارہ ہیلن مرین اورروزاریو ڈاسن نے میزبانی کی. میوزک کنسرٹ میں خواتین کےحقوق اورامن کےلیےپرامن تحریک اورخدمات پرنوبل انعام جیتےوالےمعززین ایلن جانس،لیماگووی اورتوکل کارمان کوگانوں کےذریعےخراج تحسین پیش کیاگیا۔
میزبان خواتین کاکہناتھاکہ انہیں بڑی خوشی محسوس ہورہی ہےکہ اس وقت تین بہادرخواتین ان کےدرمیان موجودہیں جنہوں نےخواتین کےحقوق کےلیےنمایاں کراداراداکرکےاتنا بڑااعزازاپنےنام کرایا۔نوبل انعام کی ایک سو دس سالہ تاریخ میں اس سےقبل صرف بارہ خواتین یہ اعزازحاصل کرچکی ہیں۔