تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:11

وینا ملک کیخلاف مقدمہ،پولیس سے جواب طلب

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کر لیا۔



درخواست مقامی وکیل چوہدری اشتیاق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ویناملک نے بیرون ملک عریاں تصاویر بنوائیں جس سے نہ صرف ملک کی بدنامی ہوئی بلکہ وینا ملک نے اسلامی شعائر کی بھی خلاف ورزی کی ۔



درخواست گزار کے مطابق وینا ملک نے حساس ادارےکی بھی تضحیک کی۔ وینا ملک کے اس عمل سے اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کی دل آزاری اور پاکستان کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لہذا عدالت وینا ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کرے۔عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سے انیس دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.