13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:11
وینا ملک کو بالی ووڈ میں آئٹم سونگ مل گیا
اے آر وائی - وینا ملک کی کاوشیں رنگ لے آئیں ۔ بالی ووڈ میں آئٹم سونگ مل گیا ۔ گانے میں چھنو بن کر ناچیں گی۔ اب تک چھنو کی آنکھ میں نشہ سناتھا۔ مگر وینا ملک نے اپنی تصویروں سے بھارت کی ہرآنکھ کو انہیں دیکھنے پرمجبور کردیا۔
وینا نے رئیلٹی شو بگ باس میں جو کچھ کیا وہ دیکھنے لائق تھا مگر جو کچھ بھارتی میگزین کے لئے کیا اسے دکھانا بھی انتہائی مشکل ہوگیا۔وینا کی اس دیدہ دلیری کو دیکھ کر بالی ووڈڈائریکٹرنے انہیں ایک چانس دے دیا۔اور وہ فلم میں آئٹم سونگ چھنو کریں گی۔