تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35

منا بھائی کی آتما کتھا کی تیاری

اے آر وائی - منا بھائی کا ایک اور سیکوئل تیار کیا جا رہا ہے۔ اب دیکھتے ہیں اس بار منا بھائی کتنا ہنساتے ہیں۔ منا بھائی ایم بی بی ایس تو کر چکے ہیں۔ اب وہ کس انداز میں کیا،یہ تو آپ سب ہی جانتے ہیں۔ان کا ڈاکٹری سے دل بھراتوآر جے کی خدمات انجام دینا شروع کیں اور سبھی کے دل جیت لیے۔ گاندھی جی سے رابطے بھی ہوئے اور خود کو خوب بہتر بنانے کی کوششیں کرتے رہے۔



دو ہزار بارہ میں منا بھائی آ رہے ہیں اپنی جیون کہانی سنانے منا بھائی کے سیکوئل۔ منا بھائی کی آتما کتھا کےساتھ۔ اس سیکوئل کے بنانے کی تصدیق پروڈیوسرونود چوپڑانے کر دی ہے۔ فلم میں منا بھائی کے ساتھ ان کا ہمیشہ کا ساتھی سرکٹ بھی ہو گا اور دونوں مل یہ رام کتھا سنائیں گے۔ تو آپ سب ہی ہنسنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.