تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:11

کرینہ کپور کے دوستوں میں ایک اور خان کا اضافہ

اے آر وائی - چھوٹے نواب سیف علی خان بننے والی نئی نویلی دلہن یعنی بالی ووڈ کی بے بو گرل کرینہ کپور کے دوستوں میں ایک اور خان کا اضافہ ہوگیااور وہ آجکل ممبئی کی سڑکوں پر نظر آتی ہیں عامر خان کے بھانجے عمران خان کے ساتھ۔



ممبئی میں منعقدہ تصویری نمائش میں دونوں اسٹارز کے نظر آئے کھلے کھلے چہرے۔ کہا جارہا ہے کہ دہلی بیلی اسٹار عمران خان وہاں پہنچے کرینہ کپور کی خواہش پر دونوں اسٹارز نے تصویری نمائش کے بعد ممبئی کی خوبصورت جگہوں کی بھی خوب سیرو تفریح کی۔ کرینہ کپور کی سیف ، شاہ رخ ، عامر اور سلمان کے ساتھ کامیاب دوستی کے بعد دیکھتے ہیں، عمران خان کے ساتھ ان کی دوستی کہاں تک جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.