14 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:55
الزبتھ ٹیلر کے زیورات ریکارڈ قیمت میں نیلام
اے آر وائی - شہرہ آفاق اداکارہ الزبتھ ٹیلر کا سحر ان کی موت کے بعد بھی قائم ہے اور اس بات کا ثبوت ہے ان کے زیورات کا ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونا ہے۔
نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں الزبتھ ٹیلر کے جیولری کلیکشن میں سے فروخت کے لئے پیش کئے جانے والے صرف اسی زیورات ایک سو سولہ ملین امریکی ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئے جو ان کے چاہنے والوں کی ان کے لئے محبت کا ثبوت ہے جو ٹیلر کی موت کے بعد بھی قائم ہے۔