15 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:46
ٹام کروز کی نئی فلم کی ریڈ کارپٹ تقریب
اے آر وائی - ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے دیوانوں کیلئے آرہا ہے ہالی ووڈ کا نیا شاہکاراپنی نئی فلم کے ریڈ کارپٹ کے موقع پر ٹام کروز مداحوں کے درمیان پھولے نہیں سما رہے تھے۔
دبئی، ماسکو، ممبئی اور دیگر خوبصورت شہروں میں فلمائی گئی ہالی ووڈ فلم مشن امپوسیبل کی برازیل میں ریڈ کارپٹ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر فلم کے ہیرو اچھے موڈ میں نظر آرہے تھے، ٹام کروز نے مداحوں کا دل رکھنے کیلئے پرستاروں کے ہمراہ تصویریں بھی کھنچوائیں۔
فلم کے اداکار کا کہناتھا کہ اس سے قبل مشن امپوسیبل کے نام پر بننے والی تمام فلموں سے قطعاً مختلف ہے، امید ہے اچھا ریسپانس ملے گا۔ تقریب میں فلم کی ہیروئن پاؤلا پیٹن سمیت اہم کاسٹ نے بھی شرکت کی۔