16 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:46
ایرانی فلم ڈائرکٹر کی فلم گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے نامزد
اے آر وائی - ایرانی فلم ڈائرکٹر اصغر فرہادی کی فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈز کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ اے سیپریشن کے لئے گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگی حاصل کرنے والے ڈائرکٹر فرہادی نے اس نامزگی کو ایک اعزاز قرار دیا۔
یہ فلم برلن فلم فیسٹول میں بہترین فلم کے ایوارڈ کے علاوہ دیگر بین الاقوامی ایوارڈز بھی جیت چکی ہے۔ فلم مارچ میں ریلیز کی گئی تھی۔