تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:37

ممبئی: وینا ملک اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر لاپتہ

اے آر وائی - بھارت میں موجود پاکستانی فنکارہ وینا ملک ممبئی میں اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں ہیں۔ وینا کے منیجر پرتیک مہتا کا کہنا ہے کہ وینا ملک گزشتہ روز صبح پانچ بجے سے لاپتہ ہیں۔ وینا مجھ سے ضرور رابطے میں رہتی تھیں مگر اب ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق وینا ملک نے فلم اسٹار ہیمنت مدہوکر کو ایس ایم ایس کیا کہ وہ غمزدہ ہیں اور ان کی طبیعت ناساز ہے۔ وینا ملک ان دنوں فلم بمبئی ایک سوپچیس کلو میٹر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.