17 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:46
پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے سابق ایجنٹ سے منگنی کرلی
اے آر وائی - امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئر نے اپنے بوائے فرینڈ اور سابق ایجنٹ جیسن ٹراوک سے منگنی کرلی ہے۔ برٹنی سپیئرز نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کی اپنے بوائے فرینڈ جیسن ٹراوک کے ساتھ منگنی ہوچکی ہے اور وہ جیسن سے شادی کررہی ہیں۔ برٹنی سپیئرز اور جیسن ٹراوک کے درمیان مئی دو ہزار کو دوستی ہوئی تھی۔ برٹنی سپیئرز کے پہلے شوہر سے دو بچے ہیں۔