18 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:5
وینا ملک کا سراغ مل گیا، بھارت میں ہی ہیں
اے آر وائی - وینا ملک آئی ہیں کچھ کچھ منظر عام پر اور کہتی ہیں کہ وہ تھکاوٹ کا شکار تھیں انہوں نے بھارت نہیں چھوڑا ممبئی ہی میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپنے قریبی ساتھیوں سے بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ وہ بہت تھک گئی تھیں،انھیں آرام کی سخت ضرورت تھی جس کے باعث وہ ممبئی کے ایک ہوٹل میں منتقل ہوگئیں۔ وینا کی والدہ کا بھی کہنا ہے کہ وینا ملک نے انھیں فون کیااور اپنی خیریت سے آگاہ کیا، وینا کی والدہ کا کہنا تھا کہ ویناخیریت سے ہیں انہوں نےفون کرنے پر انھوں نے وینا کو دعائیں دیں۔
ممبئی میں ان کے منیجر پراتک مہتا کا کہنا ہے کہ وینا ملک کے ویزے کی معیاد ختم نہیں ہوئی، وہ شوٹنگ مکمل کرسکتی ہیں، سب کو ان کی واپسی کا انتظار ہے۔ فلم ڈائریکٹر ہمینت مدھوکر کا دعویٰ تھا کہ وینا انھیں بتائے بغیر بھارت نہیں چھوڑ سکتیں، ان کی فلم ادھوری رہ جائےگی۔
اس سے قبل گمشدہ ہونے والی وینا ملک کے بارے مٰیں بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ وہ واہگہ باڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئیں صرف یہ ہی نہیں بھارتی میڈیا تو یہ بھی دعویٰ کر رہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر ان کے دوست ان کو لینے آئے تھے جس کی تردید واہگہ بارڈر کے حکام نے کی تھی ۔