تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:47

ڈرٹی پکچر کامیاب، ودیا بالن اور عمران ہاشمی کی لاٹری نکل آئی

اے آر وائی - بھارتی فلم ڈرٹی پکچر کامیاب کیا ہوئی ودیا بالن اور عمران ہاشمی کی لاٹری نکل آئی۔ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی خواہش ہے ودیا اور عمران ان کی نئی فلم سائن کرلیں۔ ہوسکتا ہے آپ اس گانے کو با ر بار سن سن کر بور ہوگئے ہوں مگر بھارت میں اس گانے اور فلم ڈرٹی پکچر نے جو طوفان اٹھایا ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔



ناظرین تو ناظرین پروڈیوسر اور ڈائریکٹرکا حال یہ ہے کہ انھوں نے اس فلم کو آئیڈیل بنالیا ہے۔ کچھ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ڈرٹی پکچر کی کامیابی کے بعد متعدد پروڈیوسر زاور ڈائریکٹرز فلم کی چلبلی ہیروئن ودیا بالن اور عمران ہاشمی کے در پر لائن لگائے کھڑے ہیں۔



ان تمام پروڈیوسر ز کی دلی خواہش ہے کہ ودیا اور عمران ان کی اگلی فلم سائن کرلیں اور وہ بھی راتوں رات ڈھیر ساری دولت سمیٹنے میں کامیاب ہوجائیں۔ ادھر ودیا بالن ہیں کہ ان پروڈیوسرز کے آگے اپنا بھاؤ بڑھانے میں لگی ہوئی ہیں،اب تک وہ صرف نو ون کلڈ جیسیکا کے پروڈیوسر راج کمارگپتا ہی کو ملاقات کا ٹائم دے سکی ہیں۔



سنا ہے راج کمار گپتا نے ودیا کو منالیا ہے اپنی نئی فلم گھن چکر کے لئے۔ گھن چکر کے ہیرو عمران ہاشمی ہی ہونگے وہ ہی عمران ہاشمی جو مڈر، اور مڈر 2 کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.