24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:56
کترینہ ہورہی ہیں چکنی چنبیلی میں نئے روپ کیساتھ جلوہ گر
اے آر وائی - لاکھوں دلوں کی دھڑکن کترینہ کیف اب آرہی ہیں شائقین کو چونکانے ایک نئے روپ کے ساتھ آئیٹم سانگ چکنی چنبیلی میں۔ نئی فلم اگنی پت کا یہ گانا لوگوں کی نیندیں اڑادے گا ایسا کہنا ہے کہ فلم ڈائریکٹر کرن ملہوترا کا۔ وہ تو کترینہ کی ادائیں دیکھ کر اپنے ہوش وحواس گنوا بیٹھے ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ کترینہ نے اس گانے میں توقع سے بڑھ کر اچھا کام کیا ہے۔
آئٹم سونگ کے میوزک کمپوزر اجے اور اوتل ہیں۔ یہ دونوں بھائی اپنی پہلی ہندی فلم کی میوزک کمپوز کررہے ہیں۔ چکنی چنبیلی میں کترینہ کا جو گیٹ اپ ہے وہ ایک مراٹھی عورت کا ہے اور یہ گانا مراٹھی گانے کا ہی ہندی ورژن ہے۔ اس فلم کے بارے میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ انیس سو نوے میں اسی نام سے ریلیز ہونے والی فلم کا ری میک ہے۔
اگنی پتھ کے اس ورژن میں ریتھک روشن، سنجے دت، پریانکا چوپڑا اور رشی کپور نے نمایاں کردار ادا کئے ہیں۔ یہ فلم چھبیس جنوری کو ریلیز ہورہی ہے ۔