26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:40
ڈارک نائیٹ رائزز کا ٹریلر سب سے زیادہ دیکھا گیا
اے آر وائی - ہالی ووڈفلم ڈارک نائیٹ رائزز کا ٹریلر چوبیس گھنٹے میں سب سےزیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر قرارپایا آٹھ سال بعد بیٹ مین تھری کا نیا ٹریلر ڈارک نائیٹ رائزز کے نام سے ریلیز ہوگیا۔
خوف، سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم کا ابھی صرف ٹریلر ہی ریلیز ہوا ہے کہ اس نے ویب سائیٹ پر تہلکہ مچادیا فلم ڈارک نائیٹ رائزز چوبیس گھنٹوں میں ساڑھے بارہ ملین مرتبہ دیکھا گیا جو انٹرنیٹ کی فلمی تاریخ میں نیا ریکارڈہے فلم ڈارک نائیٹ رائزز بیس جولائی دوہزار بارہ کو دنیا بھر کے سنیماگھروں کی اسکرین پر نظرآئے گی۔