تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:58

سلو بھائی 46 برس کے ہوگئے

اے آر وائی - سلو بھائی کے پرستاروں کےلیے اہم خبر یہ ہے کہ آج وہ چھیالیس برس کے ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ میں اپنے تیز مزاج اور دبنگ اسٹائل کے باعث مشہور سلمان خان کی آج چھیالیسویں سالگرہ منارہے ہیں۔



سلوبھائی انیس سو پینسٹھ میں اندور میں پیدا ہوئے۔ سلمان خان نے فنی سفر کا آغاز انیس سو اٹھاسی میں کیا۔ دو ہزار سات میں امریکی میگزین پیپلز نے سلمان خان کو دنیا کے ساتویں جاذبِ نظر آدمی کا اعزاز دیا۔ دو ہزار دس میں سلمان کان کو بھارت کے سب سے پرکشش ترین آدمی کا خطاب دیاگیا۔



سلمان کا مومی مجسمہ دو ہزار آٹھ میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا۔ بیئنگ ہیومن کے نام سے فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھنے والے سلمان خان دس کا دم اور بگ باس جیسے رئیلٹی شوز کی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.