27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:49
انجلینا جولی افغانستان پر فلم بنائیں گی
اے آر وائی - ایکشن اور تھرل کی شوقین اینجلینا جولی کو خطروں سے کھیلنے کا بےحد شوق ہے۔اس لئے پہلی فلم ڈائریکٹ بھی کی تو بوسنیا کے مسلمانوں کی حمایت میں بناڈالی اور اب اس کھیل میں اتنا مزہ آیا کہ افغانستان پر بھی فلم بنانے کی ٹھان لی۔
پہلی فلم ان دا لینڈآف بلڈاینڈہنی سے انہیں تنازعوں کا جتنا سامنا کرنا پڑا، اتنی ہی شہرت بھی ملی۔سونے پہ سہاگہ ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ بھی مل گیا۔ جس کے بعد انجلینا جولی نے مزید متنازعہ موضوعات پر فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔