تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:34

لاہور ، تین روزہ قوالی فیسٹیول ختم

اے آر وائی - پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام لاہور میں جاری قوالی فیسٹول کے آخری روز بھی الحمرا ہال میں صوفیانہ دھنیں گونجتی رہیں۔ تین روزہ فیسٹول کے آخری روز شائقین قوالی کی بڑی تعداد الحمراء ہال میں موجود تھی اس موقع پر ملک کے معروف قوالوں عمران عزیز میاں، ندیم جمیل ہجویری، رشید اختر اور اسد مبارک علیخاں نے صوفی بزرگوں کو کلام پڑھ کر وجد کی کیفیت طاری کر دی ۔



فیسٹیول کے آخری روز مہمان خصوصی ڈی جی پی این سی اے توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کے انعقاد سے ملک میں قوالی کا احیاء ہوا ہے اور وہ دن دور نہیں جب فن قوالی ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا فیسٹیول کے دوارن لوگوں دلچسپی اور پذیرائی انتہائی حوصلہ افزا رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.