2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:30
ٹوائیلائیٹ اسٹار رابرٹ پٹنسن دوسری بار سیلیبرٹی آف ایئرقرار
اے آر وائی - ہالی ووڈٹوائیلائیٹ اسٹار رابرٹ پٹنسن کو اس سال بھی سلیبریٹی آف ایئرکاٹائیٹل مل گیا۔ ایک ہی فلم سے اگر کوئی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائے تو اسے قسمت کا دھنی کہاجاسکتاہے۔فلم ٹوائیلائیٹ ساگا سے شہرت پانیوالے اداکاررابرٹ پٹنسن نے اس بار بھی بازی جیت لی اور سیلیبریٹی آف دی ایئرکے لئے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرلئے۔
رابرٹ نے تریسٹھ اداکاروں کی فہرست میں خود کو نمبرون قراردیا ہے۔ رابرٹ کی کامیابی کایہ سلسلہ گزشتہ سال سے جاری ہے جب انھیں ہالی ووڈکے سب سے پرکشش ہیرواور سیلیبریٹی آف دی ایئرکاٹائیٹل ملاتھا۔