2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:54
پریانکا چوپڑا کو فلم میں ہیروئن کا کردار مل گیا
اے آر وائی - بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا اب فلم میں بھی ہیروئن کاکردار کریں گی۔ پریانکا کو سپرماڈل کا کردار فلم فیشن میں مل گیا لیکن اب تک وہ فلمی ہیروئن کا کردار حاصل نہیں کرپائی تھیں اور مدھربھنڈارکر نے اپنی فلم میں انہیں اس کردار کی آفر کی تو انا آڑے آگئی اور انہوں نے پیشکش ٹھکرادی۔ کرینا کپور کہاں چوکنے والی تھیں انہوں نے فوراً نے یہ موقع اچک لیا اور یہ فلم آئی بے بو کے حصے میں۔
پریانکا کوغلطی کا تو احساس ہوا لیکن اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاچگ گئیں کھیت لیکن قسمت پریانکا پر مہربان ہے اور انہیں ملا ایک اور چانس۔ ڈائریکٹر کنال کوہل کوشوبز پر فلم بنانے کے لئے ہیروئن کا خیال آیاتو کٹ کھنی بلی پریانکابےبی کوآفر کرڈالی،جسے پریانکا نے فوراً سے پیشترقبول کرلیا۔اس فلم میں ان کے ساتھ ہیروہوں گے شاہدکپور۔ مگر یہ ہیروئن کوئی اداس اور غمگین یا ڈرٹی پکچر والی غصے کی تیز اورمزاج کی کڑوی ہرگز نہ ہوں گی۔ یہ ہوں گی نرم و نازک اور ہنستی کھلکھلاتی ہیروئن جو اپنے نازواداسے سب کا د جیت لے گی۔ دیکھتے ہیں ہیروئن بننے کی دوڑ میں اب ودیا اور کرینہ کے مقابلے میں پریانکا کاسکہ چل پائے گا یا نہیں۔