4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4
خاموش فلم دی آرٹسٹ گولڈن گلوب ایوارڈ کیلئےنامزد
اے آر وائی - جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے پریمیئر کےدوران خاموش فلم دی آرٹسٹ کو گولڈن گلوب ایوارڈ کےلیے نامزد کر لیا گیا ہے۔
فلم دی آرٹسٹ کو کامیڈی اور بہترین میوزک کی کیٹیگری میں نامزد کیاگیا ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ فلم کی تیاری سے قبل لوگوں کی جانب سے اسے ایک مشکل اور ناممکن کام قرار دیا گیا مگر چیلنج قبول کرتے ہوئے پورا کیا ۔
فروری میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کے امکان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے یقین نہیں تھا تاہم فلم کی نمائش کے بعد اس کی پذیرائی کے بعد میں پر امید ہوں۔
فلم میں بہترین اداکاری کا جوہر دکھانے والے فرانسیسی اداکار اور کامیڈین جین ڈی جیرڈن نے کہا کہ پہلے انہیں فلم کی کامیابی کے بارے میں یقین نہیں تھا تاہم فلم کی پذیرائی دیکھ کر ان کا اندازہ غلط ہوگیا ہے۔