4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:22
بگ بی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے بادشاہ بن گئے
اے آر وائی - بگ بی یعنی امیتابھ بچن سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر کے بھی بادشاہ بن گئے۔ امیتابھ بچن نے فلمی دنیا کی جتنی خدمت کی ،اس کا صلہ بھی خوب مل رہاہے۔بگ بی نے دوہزاردس میں ٹوئیٹر جوائن کیا تھامگر انہیں یہ علم نہ تھا کہ ایک دن وہ مداحوں کی تعدادمیں لڑکیوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔
امیتابھ کوٹوئیٹر پر ایک کروڑآٹھ لاکھ پچاس ہزارسے زیادہ مداحوں نے فولو کر کے حیران کردیا۔انھوں نے پریانکا چوپڑا کو ایک ہزار فولوررز سے مات دے دی جو اب تک بالی ووڈاداکاروں میں ٹوئیٹرزپرسب سے زیادہ فولورزکا تاج سجائے موجود تھیں۔