4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:31
ایشوریا: بیٹی کے نام کا علان 15جنوری کوکیا جائے گا
اے آر وائی - بالی ووڈ حسینہ ایشوریارائے کی بیٹی کا نام ڈبل اے سے شروع ہوگا۔ نام رکھنے کی تقریب پندرہ جنوری کومنعقد کی جائے گی۔
بھارت کی وہ خبر جس کا سب سے زیادہ انتظارتھا، وہ تھی ایشوریارائے بچن کی بیٹی کی پیدائش کی خبر،لاکھ انتظار کے بعد جب بیٹی پیدا ہوئی تو اسے نام دینے کی جلدی نہ کی گئی اور نہ ہی اس کی ایک بھی جھلک دکھائی دی۔ لیکن بچی کا نِک نیم بیٹی بی ضرور رکھ دیا گیا۔
اب جب بیٹی بی ڈیڑھ ماہ کی ہوچکی تو اس کے نام کا باقاعدہ اعلان پندرہ جنوری کو ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن بیٹی بی کے نام کی خصوصی تقریب میں بیٹی بی کی جھلک بھی دکھائیں گے۔