4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:55
ہالی وڈ: فلم داڈیول ان سائیڈ چھ جنوری کوریلیز ہوگی
اے آر وائی - شیطانی حرکتوں پر مبنی ہالی وڈ فلم دا ڈیول ان سائیڈ چھ جنوری کوریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے جس کی ماں ماریہ نے انیس سو اناسی میں تین قتل کئے۔ مگر نفسیاتی طور پر الجھنوں کا شکارہونے کی وجہ سے ماریہ کو اسپتال میں داخل کرا دیا جاتا ہے۔
بیس سال بعد اسی کی بیٹی ازابیلہ نے اپنی ماں کے کیس کے عجیب وغریب قتل کا راز معلوم کرنے کے لیے کوششیں کیں اور ویڈیوزبنائیں مگر، اس دوران اسے بھی یہی خوف ہوتا ہے کہ کہیں ماں کی بیماری موروثی طور پر اس میں بھی منتقل نہ ہوجائے۔
خوف، سنسنی اور دستاویزی اندازمیں بنائی گئی فلم دا ڈیول انسائیڈ، چھ جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔