4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:13
سابق لیبیائی صدرقذافی پر کامیڈی فلم، دی ڈکٹیٹر
اے آر وائی - موت کے بعد بھی امریکیوں نے سابق لیبیائی صدر معمرقذافی کا پیچھانہ چھوڑا اور ان پر کامیڈی فلم، دی ڈکٹیٹر بنا ڈالی۔ اچھلتے کودتے الٹی سیدھی حرکتیں کرتے یہ کامیڈین، سابق لیبیائی صدر معمرقذافی کی ترجمانی کررہے ہیں۔
فلم میں یہ بارآورکرانے کی بھرپورکوشش کی گئی ہے کہ معمرقذافی نے اپنے دور حکومت میں ہر ممکن کوشش کی کہ کسی بھی طرح جمہوریت پروان نہ چڑھے۔ اس کوشش میں ایسے ایسے ہتھکنڈے اپنائے جن پر مذاق ہی اڑایا جاسکتا ہے۔
فلم میں اپنے لباس اور خواتین فورس کے حوالے سے خاصے شوقین مزاج معمرقذافی کو کامیڈی اندازمیں دکھایا گیا ہے۔ فلم گیارہ مئی دوہزاربارہ کو ریلیزکی جائے گی۔