4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:4
چھوٹے نواب کی فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد شادی طے
اے آر وائی - کرینہ کپور کے لئے خوشی کے شادیانے، سیف علی خان کی ہوم پروڈکشن فلم ایجنٹ ونود اکتیس مارچ کوریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز کے بعد چھوٹے نواب شادی کریں گے۔
آخرکاربالی ووڈ بے بو کا انتظارختم ہونے ہی والاہے۔ جتنی شدت سے کرینہ کو فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کا انتظارہے۔ اتنا تو شاید کبھی کسی فلم کا نہ ہوگا بےبو آخر کیوں نہ ہوں مشتاق، فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد سیف علی خان نے ان سے شادی کا وعدہ جو کیا ہے۔
سیف اور کرینہ کے مستقبل کا بندھن اسی فلم سے جڑا ہوا ہے۔ اب فلم کی ریلیز کی ڈیٹ اکتیس مارچ فکس ہوگئی ہے۔ جس کے بعد سیف نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اب وہ مزید انتظار نہیں کرسکتے۔