5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:5
کترینہ کی فیاضی، فلم میں بلامعاوضہ کام کریں گی
اے آر وائی - بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف فلم میں بلا معاوضہ کام کریں گی۔ اور اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں ان کے میک اپ آرٹسٹ سبھاش سنگھ بالی ووڈ میں نمبر ون کی دوڑ کے علاوہ زیادہ معاوضہ لینے کی جنگ بھی جاری رہتی ہے ایسے میں یہ فیصلہ کر کے دھماکا کر دیا کترینہ نے، سبھاش سنگھ کی یہ پہلی پروڈکشن ہے جو ری میک ہے مشہور بالی وڈ فلم آئی لو یوکا آئی لو یو دو ہزار سات میں ریلیز ہوئی تھی۔
کترینہ فلم میں جلوہ گر ہوں گی مہمان کے طور پر نہیں، مرکزی کردار میں۔ اب یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ یہ کترینہ کی فیاضی ہے یا پس پردہ کوئی اور داستان ، کچھ بھی ہو شیلا کی جوانی کے بعد یہ کترینہ کا ایک اور بولڈ آئٹم ہے۔