6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:24
موسیقار اے آر رحمن 46 برس کے ہوگئے
اے آر وائی - بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمن یعنی اللہ رکھا رحمن آج چھیالیس برس کے ہوگئے ہیں۔ موسیقار آر کے شنکر کیرالہ کی موت کے بعد جب اس ننھے دلیپ کی طبیعت خراب رہنے لگی تو ایک بزرگ کی دعاوٴں سے صحت یاب ہو ئے، جس سے متاثر ہو کر ننھے دلیپ کمار کی ماں مشرف بہ اسلام ہوگئیں اور دلیپ، اللہ رکھا رحمن ہو گیا۔
موسیقی کا جنون رکھنے والے اللہ رکھا رحمن کے ابتدائی ایام معاشی مشکلات میں گزرے۔ کچھ بڑے ہوئے تو چنئی کے چند نوجوانوں کے ساتھ مل کر اپنا ایک مقامی بینڈ بنایا، آکسفورڈ کی ٹرینیٹی کالج کی اسکالر شپ حاصل کر کے انہوں نے موسیقی میں گریجویشن کیا، اب اے آر رحمن پر قسمت کی دیوی مہربان ہو ئی اور کامیابی کا ایک نیا سفر شروع ہوا اور اے آررحمن کو نیشنل ایوارڈ ملا، اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔