تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:5

میر ی ہر فلم سودن میں سوکروڑ کا بزنس کرے گی، شاہ رخ خان

اے آر وائی - بالی ووڈکنگ شاہ رخ نے دعویٰ کردیا ہے کہ وہ بالی ووڈمیں سو دن میں سوکروڑکرنے والی فلم کا نیا ٹرینڈبنائیں گے۔ شاہ رخ خان کی فلم” ڈان ٹو“ نے ریلیزہوکر سنیماگھروں پر اپنا راج قائم کرلیاہے۔فلم کی کامیابی کے بارے میں کنگ خان اتنے پرامید ہیں کہ دعویٰ کربیٹھے کہ ان کی ہر فلم کو کامیابی کاراستہ دیکھنے کے لئے سودن کا انتظاربھی نہیں کرناپڑے گا۔یعنی ہر فلم سودن میں سوکروڑکابزنس کرے گی۔



ان کی فلموں سے اب بالی ووڈمیں نیاٹرینڈسیٹ ہوگا۔اس سے پہلے شاہ رخ کی فلم ”راون“ نے سوکروڑسے زائد کا بزنس کیاتھا۔۔اوراب حال ہی میں ریلیزہونے والی فلم ”ڈان ٹو“باکس آفس پر کئی ریکارڈزتوڑچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.