6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:23
عتیقہ اوڈھوکی بارہ سال بعد فلموں میں واپسی
اے آر وائی - سیاست کے ساتھ ساتھ اداکارہ عتیقہ اوڈھونے فلمی دنیا میں بھی واپسی کافیصلہ کرلیا ہے۔عتیقہ اوڈھو فلم ’تیری میری کہانی“میں گلیمرس کردارادا کریں گی۔ دلکش اور اسٹائلش عتیقہ اوڈھونے بار ہ سال پہلے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کرنے کے بعد خود کو ڈراموں کی حد تک محدودکردیا تھا مگر اب ان کے گلیمرس لْک کودیکھ کر فلمسازوں کو انہیں اولڈہیروئن کے طور پر کاسٹ کرلیا۔
فلم ”تیری میری کہانی“ میں عتیقہ ایک ایسی خاتون کا کرداراداکررہی ہیں جس کے دلکش اندازسے ایک کم عمر لڑکا اس کا اسیر بن جاتا ہے۔اس فلم کے بارے میں عتیقہ اس قدر سنجیدہ ہیں کہ اپنے آپ کو مینٹین رکھنے کے لئے فٹنس کلب جوائن کرلیا ہے۔