7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:15
گلوکارہ تصور خانم کا کامیاب آپریشن
اے آر وائی - پاکستان کی نامور گلوکارہ تصور خانم کا جناح ہسپتال لاہور میں پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا، اے آر وائی نیوز کی جانب سے ان کو پھول پیش کیئے گئے۔
مقبول زمانہ نغمات کو آواز کے جادو سے امر کرنے والی معروف گلوکارہ تصور خانم پتے کے کامیاب آپریشن کے بعد روبصحت ہیں وہ چند روز قبل رنگیلا فاونڈیشن کی دعوت پر ایک تقریب میں پرفارم کرنے لاہور آئیں تھیں لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث پرفارم نہیں کر سکیں دو روز قبل طبیعت کی ذیادہ خراب ہونے کے باعث انھیں جناح ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں پنجاب حکومت کی طرف سے ان کی لیپرو سکوپک کر کے پتے میں موجود
پتھر نکالے گئے۔