تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:42

تیکھے نینوں والی بپاشا باسوکی 33ویں سالگرہ

اے آر وائی - بالی ووڈکی تیکھے نینوں والی ساحرہ بپاشا باسو آج اپنی تینتیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔ جوتشیوں نے بپاشا کی اس سال شادی کی پیشگوئی کی ہے۔



اسکول میں لیڈی غنڈا کہلانے والی بپاشا باسو نے دوہزارایک میں بالی ووڈ میں اداکاری کا آغازفلم اجنبی سے کیا۔ جس کے اگلے ہی سال فلم راز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ اس کے بعد تو بپاشا کے لئے ہٹ فلمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔



بپاشا نے فلم جسم، نو انٹری، دھوم اور اوم کارا جیسی سپر ہٹ فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلموں میں کامیابی کا دسواں سال پرسنل لائف کا ناکام سال ٹھہرا۔ جب سال دوہزار گیارہ میں ان کےبوائے فرینڈ جان ابراہام سے ان کا آٹھ سال بعد بریک اپ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.