تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:51

دوہزاربارہ، رانی مکھرجی کے لئے شادی کا سال

اے آر وائی - سانولی سلونی سی بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے رواں سال شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دو ہزار بارہ کا سال رانی مکھر جی کی پیا گھر رخصتی کا سال ہوسکتا ہے اور ممکن ہے کہ ان کا مشہور بالی ووڈ پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا سے طویل عرصے سے جاری رومانس باقاعدہ رشتے میں تبدیل ہوجائے۔



یش چوپڑا کے بیٹے ادیتیہ جو رانی کے ساتھ اپنے دوستی کو میڈیا سے چھپانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں اب ہر جگہ ان کے ساتھ نظر آتے ہیں اور رانی مکھر جی نے نئے سال کی خوشیاں بھی ادیتیہ چوپڑا اور ان کے خاندان کے ساتھ بیرون ملک منائیں۔



میڈیا میں گردش کرتی خبروں سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ اس سال تو رانی مکھر جی کے ہاتھوں میں مہندی لگ ہی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.