تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:33

وینا ملک کو کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کی ضرورت پڑگئی

اے آر وائی - اپنی حرکتوں کی وجہ سے مشکوک نظرآنے والی وینا ملک کو کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کی ضرورت پڑگئی۔ ایس پی ڈیفنس لاہور نے وینا ملک کو فی الحال کیریکٹر سرٹیفیکیٹ دینے سے انکارکردیا ہے۔



پولیس کا موقف ہے کہ اسلام آباد کے شہری کی طرف سے وینا کے خلاف دفعہ ایک سو پچپن کے تحت ہائی کورٹ میں رٹ دائرکی گئی ہے لہذا انہیں تاحال کیریکٹر سرٹیفیکٹ نہیں دیا جاسکتا۔ ویناملک نے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ برطانیہ کا ویزاحاصل کرنے کے لئے مانگا ہے۔ وینا ملک ان دنوں اشمیت پٹیل کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.