7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:42
سب سے زیادہ منافع دینے والے اداکار: سالمان، شاہ رخ، کرینہ
اے آر وائی - سلمان خان، شاہ رخ اور کرینہ کپوربالی ووڈ کےسب سے زیادہ منافع دینے والے اداکاربن گئے۔ فلم باڈی گارڈ کے سلمان خان اور دوسری طرف راون کے شاہ رخ خان ان دونوں کے درمیان ہیں بے بو کرینہ کپور ان تینوں اداکاروں نے سال بھر میں دونوں ہاتھوں سے اتنی دولت لوٹی کہ سوکروڑ کا کلب بنا بیٹھے۔
ان کی فلموں سے پروڈیوسرزکو اتنا پرافٹ ہوا کہ پرافٹ ایبل ایکٹرز کہلائے کرینہ کپور کے لئے یہ سال یوں بھی اچھا رہا کہ ان کی دونوں فلموں باڈی گارڈ اور راون کو بلاک بسٹر فلموں کا اعزازملا۔
اسی طرح شاہ رخ کو بھی ہوم پروڈکشن راون سے شہرت اور پیسےملے۔ مگر جس طرح پلے بوائے سلمان خان نے باڈی گارڈ اورریڈی سے اتنا بزنس کیا کہ باڈی گارڈ سال کی سب سےزیادہ منافع حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔