8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:33
کیلیفورنیا میں سالانہ پامس اسپرنگ فلم فیسٹیول ایوارڈ گالا
اے آر وائی - امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منائی گئی ہالی ووڈ کے تیئیسویں سالانہ پامس اسپرنگ فلم فیسٹیول ایوارڈ گالا کی خوبصورت شام۔ رنگا رنگ فلمی تقریب میں ہالی ووڈ کے بڑے اسٹارز کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
پامس اسپرنگ میں بریڈ پٹ، گلین کلوز، رے اولڈ مین، چارلیز تھرون، جارج کلونے، جیسیکا چستین سمیت دیگر اسٹارز کو بہترین پرفامنس پر ایوارڈز ملے۔ تقریب کے دوران ہالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں نے اسٹیج پر خوبصورت رقص کرکے شائقین کو جھومنے پر مجبورکردیا۔ فلم فیسٹیول ایوارڈ گالا میں شریک ہالی ووڈ اسٹارز کا کہناتھا کہ اداکاروں کی حوصلہ کیلئے فلم ایوارڈز جیسی تقریبات کا انعقاد اہمیت کی حامل ہیں۔