9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:16
ڈچزآف کیمبرج کیٹ مڈلٹن آج اپنی تیسویں سالگرہ منارہی ہیں
اے آر وائی - ڈچزآف کیمبرج شہزادی کیتھرائن آج اپنی تیس ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ برطانیہ کی شہزادی بننےکاخواب دیکھنے والی کیتھرائن مڈلٹن ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جن کے خواب پورے ہوتے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی میں دوہزارایک میں ولیم اورکیٹ کی ملاقات ہوئی اور محبت کی داستان دوہزار گیارہ میں مکمل ہوئی۔جس کے بعد وہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنیں اور انہیں ڈیاناسے بہترین فیشن ایبل اور خوبصورت قرار دیا گیا۔ عوام کوتوقع تھی شہزادی کیتھرائن دھوم دھام سے سالگرہ منائیں گی لیکن شاہی جوڑے نے سالگرہ سادگی سے منانے کا اعلان کردیا۔