9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:34
انجلیناجولی کی ہم شکل لڑکی سامنے آگئی
اے آر وائی - وہی ادائیں اور وہی انداز۔۔بس عمر چھوٹی اور نام بدلاہوا۔۔ ہالی ووڈکی ایکشن ہیروئن انجلیناجولی کی ہم شکل لڑکی سامنے آگئی۔ گھنے بال، گوری رنگت مگر انجلینا جولی چھوٹی کیسے ہوگئیں۔
دھوکہ مت کھایئے یہ انجلینا جولی نہیں بلکہ اسپینش اداکارہ لینا سینڈز ہیں۔۔جو انجلینا کی طرح ہی مشہور و مقبول ہونا چاہتی ہیں۔لینا ہالی ووڈمیں قدم جمانے کے لئے چار سال سے امریکا میں ہیں۔
ان کی ویڈیوگزشتہ سال بنی تھی مگر اب فینز نے انہیں دیکھاہے۔لینا اپنی اداکاری سے ہالی ووڈکو اپنے سحر میں جھکڑ لینا چاہتی ہیں مگرایک چانس کی ضرورت ہے پھر قسمت ایسے ہی مہربان ہوگی جیسے انجلیناجولی پر ہوئی۔