تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:58

علی ظفر بھی آئٹم سونگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے

اے آر وائی - گلوکارواداکارعلی ظفر بھی آئٹم سونگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔۔کہتے ہیں آئٹم سونگ کی پریکٹس کرنےکے بعد رات میں برف کی ٹکور ضرور کرنی پڑتی ہے۔



دہلی بیلی سونگ آئی ہیٹ یو آئٹم سونگ کی ریس میں دوڑنے والے سارے ایکٹرز کافی تیز ہیں۔عامر خان ہوں یا کیریکٹر ڈھیلا کرتے سلمان خان سب ہی ڈانس میں ایکسپرٹ ہیں اب تک تو مقابلہ آسان تھا مگر جب سے کنگ خان نے راون کے آئٹم سونگ چھمک چھلو میں پرفارم کیاتب تو ریس جیتنا بےحدمشکل ہوگیااور ایسے میں نئے آنے والوں کے لئے یہ ٹاسک کچھ ناممکن بھی لگا۔



بے چارے علی ظفر کو ہی دیکھ لیجئےجو گلوکاری کے بعد اداکاری میں توبالی ووڈمیں جھنڈے گاڑ گئے ، مگر اب ان پر ایک مشکل آن پڑی ہےفلم چشم بددورمیں ان کو ملاہے آئٹم سونگ۔جس میں ان کو کرنا ہے خوب دھڑم دھڑام یعنی وہ سارے لٹکے جھٹکے کرنے ہیںجو ایک آئٹم بوائے کی ڈیمانڈپر پورےاترتے ہوں۔اب علی ظفر ہیں اورڈانس ہے۔ بے چارے ڈبل مشقت میں پڑ گئے دن میں ڈانس پریکٹس اور رات میںبرف سے سکائی کرتے ہیں آخر ہڈیاں پسلیاں جو آدھی ہوجاتی ہیں۔ اب علی ظفر کو اندازہ ہواکہ گانے گاناکتنا آسان اور اس پر پرفارم کرناکتنا مشکل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.