تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:26

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی حالت تشویشناک

اے آر وائی - شہنشاہ غزل مہدی حسن کو امراض سینہ کے شدیدعارضے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔



مہدی حسن کے بیٹے عارف مہدی کے مطابق گزشتہ رات اچانک شہنشاہ غزل مہدی حسن کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے مہدی حسن کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے ۔ مہدی حسن کے اہلخانہ نے ان کے مداحوں اور چاہنے والوں سے دعا صحت کی اپیل کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.